سینیٹررحمان ملک کی گورنر سندھ سے ملاقات ،صوبے اور شہر کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور امن و ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا اعاد ہ

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر عبدالرحمان ملک نے گزشتہ شام گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جاری صورتحال اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

صوبے اور شہر کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور امن و ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے تمام مفادات سے بالاتر رہتے ہوئے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ صوبے کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی ربط، سیاسی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا ۔ ملاقات میں صوبے اور شہر میں بہتر سیاسی ماحول قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صوبے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے جاری اقدامات کو مزید موئثر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :