کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ آج ہوگی‘ وزیراعظم نواز شریف مہمان خصوصی ہوں گے

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دعوت پر (آج) ہفتہ کو کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

کاکول میں کافی عرصہ بعد منتخب وزیر اعظم پاسنگ آوٹ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے آرمی چیف نے خاص طور پر وزیراعظم نواز شریف کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ سیاسی اور عسکری حلقے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سیاسی و عسکری قیادت میں پیدا بعض غلط فہمیوں کے تناظر میں آرمی چیف کی طرف سے وزیراعظم کو دعوت انتہائی مثبت قرار دے رہے ہیں ۔ تقریب میں اعلی سو ل و فوجی حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں سفارتکار بھی شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :