سابق صدر آصف زررداری کی مٹھی ہسپتال کے دورے سے تین گھنٹے قبل مریضوں کے لواحقین کو ہسپتال سے نکال دیا گیا،پولیس نے زبردستی بازار اور کاروبار بند کرادئیے‘ لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:22

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء) مٹھی ہسپتال میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی آمد سے قبل سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مریضوں کے لواحقین کو تین گھنٹے قبل ہی ان سے جدا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سابق صدر آصف زرداری نے مٹھی ہسپتال کا دورہ کرنا تھا جس کے تناظر میں مٹھی پولیس نے دس بجے سے تمام کاروباری مراکز بند کرادئیے اور مٹھی کی مرکزی کشمیر چوک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اسے بھی سیل کردیا۔ دوسری جانب مٹھی ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کو آصف زرداری کی آمد سے تین گھنٹے قبل ان سے علیحدہ کردیا گیا جس سے عوام اور مریضوں کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :