اعصام الحق اور روہن بوپننا کا مونٹی کارلوماسٹرزمیں سفراختتام پذیر،انڈوپاک جوڑی کوکوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:15

مونٹی کارلوس( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء ) پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اوران کے بھارتی پارٹنرروہن بوپننا کا مونٹی کارلوماسٹرزمیں سفرختم ہوگیا۔ انڈوپاک جوڑی کوکوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

(جاری ہے)

موناکومیں جاری ماسٹرزایونٹ کے مینز ڈبلز کوار ٹرفائنل میں اعصام اوربوپننا کی کامیابیوں کے سلسلے کوبریک لگ گیا۔ انڈوپاک جوڑی کا مقابلہ تھا کروشیا کے ایوان ڈوڈج اوربرازیل کے مارسیلومیلوکے پئیرسے، اعصام اوربوپننا نے مقابلہ توخوب کیا اوردونوں سیٹس کوٹائی بریک تک بھی لے گئے لیکن میچ کا نتیجہ اپنے حق میں نہ کرسکے۔ تھرڈ سیڈ ڈوڈج اورمیلونے سخت مقابلے کے بعد سات چھ اورسات پانچ سے فتح سمیٹتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔