قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز اور فزیوتھراپسٹ کی تلاش شروع، پہلی مرتبہ اسپن بالنگ کنسلٹنٹ کی اسامی کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئیں

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے کوچز اور فزیوتھراپسٹ کی تلاش شروع کردی۔ پہلی مرتبہ اسپن بالنگ کنسلٹنٹ کی اسامی کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ کون ہوگا ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ،، بیٹسمینوں کی تکنیک کون درست کرائے گا،، فیلڈنگ کی خامیوں کوکون دورکرے گا،،، اس کا فیصلہ چند ہفتوں میں ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی گزشتہ اجلاس میں کوچز کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کرسکی جس کے بعد پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہارجاری کردیاہے۔ ہیڈ کوچ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کے ساتھ اسپن کنسلٹنٹ کا عہدہ بھی مشتہر کیا گیا ہے۔ بورڈ نے مینز اور ویمنز ٹیموں کے فزیو تھراپسٹ اور کنڈیشننگ کوچ کیلئے بھی درخواستیں طلب کی ہیں۔ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواروں سے پانچ مئی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :