حکومت رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے سینٹ میں رواں ہفتے پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی بل پیش کرے گی

اتوار 20 اپریل 2014 07:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے سینٹ میں رواں ہفتے پبلک سروس کمیشن کا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو اس بل پر سینیٹ میں پہلے ہی شکست کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کے ذمہ دار ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ رواں ہفتے جاری سینیٹ کے اجلاس میں حکمران جماعت کی جانب سے ایک مرتبہ بھی پبلک سروس کمیشن کا بل پیش کیا جائے گا جس کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں مذاکرات جاری ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ میں فرد واحد کیلئے ہونے والی ترمیم پر سخت تنقید کی تھی جس کے بعد اس بل کو حکومت نے واپس لے لیا تھا۔