حکومت رہا طالبان قیدیوں کی فہرست ہمارے حوالے کرے، سید خورشید شاہ کا مطالبہ،آصف علی زرداری ،نواز شریف ملاقات معمول کا حصہ ہے،آرمی چیف کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، قائد حزب اختلاف کی سکھر ائیر پورٹ پر گفتگو

اتوار 20 اپریل 2014 07:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے طالبان کے رہا کئے جانے والے قیدیوں کی فہرست کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کترے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے خطرناک قیدیوں کو چھوڑنا عدلیہ کا کام ہے نہ کہ حکومت کا ۔حکومت رہا کئے جانے والے طالبان قیدیوں کی فہرست فراہم کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو طالبان قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر،علی رضاگیلانی اور پرویز اجمل کی رہائی کی بھی بات کرنی چاہیے تھی ۔انہوں نے کہا کہ سابق آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کے دوران حال ہی میں ہونے والی دوطرفہ ملاقات معمول کا حصہ ہے ۔اس ملاقات سے آرمی چیف کے حالیہ بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ٰ سندھ کی تبدیلی سے متعلق باتیں بے بنیاد اور غلط ہیں ۔ایم کیو ایم ایم حکومت میں آئے یا کوئی اور ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ۔جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پیپلز پارٹی ہمیشہ پہلی صف میں کھڑی ہوگی۔