ایرانی سفیر طالبی کو ویزا نہیں دیں گے، امریکی صدر نے قانون پر دستخط کر دئیے

اتوار 20 اپریل 2014 07:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء)امریکی صدر باراک اوباما نے ایک ایسے قانون پر دستخط کر دئیے ہیں، جس کے بعد کسی بھی شخص کا امریکی ویزا مسترد کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس قانون کے بعد واشنگٹن حکام اقوام متحدہ کے ایسے نمائندوں یا سفیروں کو ویزا جاری کرنے کے پابند نہیں ہیں، جوامریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہوں یا وہ کسی بھی طرح کی دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث رہے ہوں۔ بظاہر یہ قانون خاص طور پر ایرانی سفیر حمید ابوطالبی کے خلاف بنایا گیا ہے۔ انہیں اقوام متحدہ میں ایران کی نمائندگی کرنا ہے۔ تاہم امریکی حکام کا موٴقف ہے کہ ابو طالبی 1979ء میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، جس کی وجہ سے انہیں ویزا نہیں دیا جائے گا۔