پشین رینجز میں آرمی کی تین ماہ سے جاری مشقوں کی اختتامی تقریب، مشقوں میں فضائیہ،آرٹلری ا،آرمرڈ،اور انفنٹری کے جوانوں نے حصہ لیا ،فائری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا

اتوار 20 اپریل 2014 06:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) پشین رینجز میں آرمی کی گزشتہ تین ماہ سے جاری مشقوں کی اختتامی تقریب ہفتہ کو منعقدہوئی ۔ ا ن مشقوں میں فضائیہ،آرٹلری ا،آرمرڈ،اور انفنٹری کے جوانوں نے حصہ لیا اورفائری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام کمانڈرسدرن کمانڈ میجر جنرل تمریز سالک تھے تقریب میں چیف آف سٹاف میجر جنرل ماجداحسان کے علاوہ دیگر فوجی افسران ،صوبائی وزراء،سرکاری و نیم سرکاری آفیسران طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔

تقریبادس ہزار فوجی آفیسران اور جوانوں نے ان مشقوں میں حصہ لیامہمان خصوصی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمہ وقت اپنی پیشہ ورانہ تیاریوں میں مصروف رہتی ہے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم اور تیار ہیں انہوں نے فوجی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس لگن ، محنت اور شوق سے ہمارے جوانوں نے ان تربیتی مشقوں میں حصہ لیا وہ اس امر کی غماز ی کرتا ہے کہ ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں اور ہمہ وقت مادر وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

قبائلی عمائدین کی کثیرتعداد کی شرکت اس بات کی یقین دہانی ہے کہ پاکستانی عوام اپنی افواج سے دلی محبت کرتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں گی۔آخر میں پشین رینجز کی فضاء پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ، اور فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوئیں۔