خیبر پختونخواہ حکومت کا ماسٹرز کے طلباء و طالبات کیلئے ماہانہ 2 ہزار بیروزگاری الاؤنس کا اعلان،ماسٹرز مکمل کرنے والے طلباء کو ملازمت ملنے تک وظیفہ ملتا رہے گا‘ صوبائی وزیر مشتاق غنی

اتوار 20 اپریل 2014 06:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ماسٹرز کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے بیروزگاری الاؤنس دینے کا اعلان کردیا‘ تعلیم مکمل ہونے تک طلباء و طالبات کو 2 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن مشتاق غنی کے مطابق صوبے میں یکساں نظام تعلیم کا آغاز ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخواہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بھرتیاں این ٹی ایس کے تحت ہورہی ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے طلباء و طالبات جوکہ ماسٹرز کررہے ہیں انہیں تعلیم مکمل ہونے اور روزگار ملنے تک ماہانہ 2 ہزارر روپے بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا۔