اسلحہ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر خیبر پختونخوا کے نو سیاسی اور سول اعلیٰ ترین شخصیات اور افسران کے اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا فیصلہ ، ای سی ایل فہرست میں مزید افسران کے نام شامل کرنے کی سفارشات کی گئی

اتوار 20 اپریل 2014 06:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2014ء) اسلحہ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر خیبر پختونخوا کے نو سیاسی اور سول اعلیٰ ترین شخصیات اور افسران کے اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ای سی ایل فہرست میں مزید افسران کے نام شامل کرنے کی سفارشات کی گئی ہے اسلحہ سکینڈل میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق پولیس بجٹ آفیسر کے اثاثہ جات پہلے مرحلے میں منجمد کئے گئے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں دو اہم ترین سیاسی شخصیات اور بعض پولیس افسران کے اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ اثاثہ جا ت کو منجمد کرنے کے فیصلے کے پیش نظر ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی شخصیات اور بعض پولیس افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین کر رہے ہیں۔تاہم حکام نے اس فیصلے کی سختی سے تردید کی ۔

متعلقہ عنوان :