سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی آپ بیتی انگریزی زبان میں تیار کرلی گئی ، کتاب میں کئی سینئر ججز ‘ وکلاء سمیت 29 افراد کے خیالات بھی قلمبند

پیر 21 اپریل 2014 07:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آپ بیتی انگریزی زبان میں تیار کرلی گئی ‘ اس کتاب میں کئی سینئر ججز ‘ وکلاء سمیت 29 افراد کے خیالات بھی قلمبند کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افتخار محمد چوہدری کی ذاتی زندگی‘ بطور وکیل خدمات‘ ہائی کورٹ‘ سپریم کورٹ جج بننے اور بعد ازاں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے تک پہنچنے کے حالات تفصیل سے درج کئے گئے ہیں کتاب کی زبان انتہائی سادہ رکھی گئی ہے آپ بیتی میں سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے اقدام اور اس کے بعد کے حالات پر بھی قلم اٹھایا گیا ہے۔