رواں سال موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پچھلے سال کی نسبت کم ہوگا،وزارت پانی و بجلی کا دعویٰ،لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے میں تین سے چار سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، ذرائع

پیر 21 اپریل 2014 07:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) وفاقی وزارت پانی و بجلی کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پچھلے سال کی نسبت کم ہوگا تاہم لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا اس کے لئے تین سے چار سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کے باوجود وزارت پانی و بجلی اس بات پر مصر ہے کہ رواں سال گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے کی نسبت کم ہوگا شہروں میں دو سے پانچ گھنٹے جبکہ دیہاتی علاقوں میں 7 سے 9 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :