حکومت کی شاہ خرچیاں اپنی جگہ ، ہر پاکستانی کیلئے سالانہ صرف 95 روپے کا صحت بجٹ رکھا جاتا ہے،انکشاف

پیر 21 اپریل 2014 07:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) حکومت کی شاہ خرچیاں اپنی جگہ جبکہ دوسری طرف ہر پاکستانی کیلئے سالانہ صرف 95 روپے کا صحت بجٹ رکھا جاتا ہے جبکہ حکمرانوں‘ بیوروکریسی‘ ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی غفلت نے سرکاری علاج گاہوں کا نظام تباہ کردیا۔ وفاقی حکومت نے 2013-14 کے بجٹ میں صحت کیلئے 35 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے جس سے صحت کی 17 سکیمیں جاری رکھنا مقصود تھا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے 82 ارب‘ کے پی کے نے 22 ارب‘ سندھ میں ملیریا‘ ڈینگی‘ ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض کے سدباب اور شعبہ صحت کے دیگر اخراجات کیلئے 17 ارب 33 کروڑ روپے رکھے گئے۔ کل رقم 171 ارب 83 کروڑ روپے بنتی ہے جسے پاکستان کی کل آبادی پر تقسیم کیا جائے تو سالانہ فی پاکستانی 95 روپے بجٹ بنتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں آج بھی صرف 2 فیصد شعبہ صحت پر استعمال ہورہا ہے۔ ڈاکٹر‘ ادویات اور دیگر سہولیات سے محروم مریض سرکاری ہسپتالوں کے فرش پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں۔ رپورٹ میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :