پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں راولپنڈی میں شروع ہوگئیں

پیر 21 اپریل 2014 07:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)پاکستان اورچین کے درمیان دوہفتے پرمحیط مشترکہ فوجی مشقیں اتوارکوراولپنڈی کے نزدیک شروع ہوگئی ہیں ،اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں دونوں ممالک کے پرچم لہرائے گئے اورقومی ترانے بجائے گئے ،پاک فوج کے میجرجنرل ہمایوں عزیزاورچین کی پیپل لبریشن آرمی کے سینئرکرنل لیوآگیونے افتتاحی تقریب میں اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ مشقوں کامقصدطبی میدان میں جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے باہمی تجربے اورمعلومات کوشیئرکرناہے ۔مشق کاخصوصی طورپراہتمامبحرانوں کی صورت میں امدادی کارروائیوں کومدنظررکھ کرکیاگیاہے جوکہ بڑے پیمانے پرسیلاب اورامدادی کیمپوں پردہشتگردوں کے حملوں کی شکل میں ہوسکتاہے ۔مشقوں سے میڈیکل شعبے میں جدیدترین ٹیکنالوجی کے تبادلے کاموقع بھی ملے گاتاہم امن اورجنگ کے دوران میڈیکل کارروائیوں کوبہتربنایاجاسکے ،مشترکہ فوجی مشقوں کو”پیس اینجل 2014“کانام دیاگیاہے ان سے یقیناًدونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کومزیدفروغ دینے کی راہ ہموارہوگی۔

متعلقہ عنوان :