سعودی شناختی کارڈ نہ رکھنے والی خواتین کو آئندہ پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا،سعودی عرب حکومت کا اعلان

پیر 21 اپریل 2014 07:26

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ان خواتین کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جن کے پاس سعودی شناختی کارڈ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس میجر جنرل سلیمان الیحیٰ کی جانب سے کئے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین جن کے پاس پہلے سے پاسپورٹ موجود ہے مگر ان کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے، ان کے پاسپورٹس کی اب تجدید نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ محکمے نے سعودی خواتین اور مردوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فنگر پرنٹس وزارت داخلہ کے پاس رجسٹر کرائیں بصورت دیگر انہیں وزارت داخلہ کی خدمات سے بطور شہری مستفید نہیں ہو نے کا حق نہیں ہو گا۔ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس کا یہ بھی کہنا ہے یکم مئی سے کسی بھی ایسے شخص کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جس کے فنگر پرنٹس وزارت داخلہ کے پاس موجود نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :