سعودی عرب ،اہلیہ کو گاڑی چلانے کی اجازت ینے پر شوہر کو 900 ریال جرمانہ

پیر 21 اپریل 2014 07:27

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)سعودی عرب میں ٹریفک کے معاملات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے اہلیہ کو گاڑی چلانے کی اجازت ینے پر 28 سالہ شہری کو 900 ریال جرمانہ کرتے ہوئے اس کی گاڑی کو بند کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون ڈرائیور کو شبیلی ضلع میں جمعرات کی شام گرفتار کیا ،غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے والی 23 سالہ خاتون کو بھی اپنے شوہر کی گاڑی چلانے پر سزا سنائی گئی ہے،خاتون پر الزام ہے کہ اس نے بغیر لائسنس کے گاڑی چلائی تھی۔سعودی محکمہ داخلہ کے مطابق دونوں میاں بیوی کو متعلقہ حکام کو یہ یقین دہانی کرانا ہو گی کہ وہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے جبکہ دونوں کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :