فلپائن‘ مورو امن معاہدہ سے 45 سالہ جنگ کا خاتمہ،طالبان سے مذاکرات کے معاملہ میں معاہدہ ایک مثال ہے،مبصرین

پیر 21 اپریل 2014 07:27

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) فلپائن‘ مورو امن معاہدہ سے 45 سالہ جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے اور مبصرین قراردے رہے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات مخالف حلقوں کیلئے ایک مثال ہے۔ 1963ء میں برطانیہ نے انیسویں صدر سے زیر قبضہ قدرتی وسائل سے مالامالک مسلم علاقے صباح کو فیڈریشن آف ملائیشیاء کا حصہ بنادیا۔

(جاری ہے)

فلپائن نے اس پر احتجاج کیا کہ یہ علاقہ سولو سلطنت اور اضافی طور پر فلپائن کا حصہ تھا اور وہاں کے گروہوں کو اکساکر مسلح کارروائیوں کے یونٹ ترتیب دئیے۔

اس کانام آپریشن آزادی رکھا گیا۔ فلپائن حکومت اور مورو مسلمانوں کے درمیان 1970ء میں شدید لڑائی کے بعد امن کوششوں کا آغاز ہوا۔ صدر فیڈرل راموس کے دور میں 1996ء میں حتمی امن معاہدہ ہوا۔ سیاسی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ اگر فلپائن میں 45 سال بعد امن معاہدہ ہوسکتا ہے تو طالبان سے بھی مذاکرات کیلئے معاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :