وولکس ویگن کا چین میں فروخت ہندسوں میں بڑھانے،دو نئی ہائبرڈ کاریں متعارف کرانے کااعلان

پیر 21 اپریل 2014 07:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)جرمن کارساز کمپنی وولکس ویگن چین میں رواں سال دو ہندسوں میں فروخت کے ہدف کی جانب بڑھ رہی ہے اور دنیا کی سب سے بڑی کارساز آٹو مارکیٹ میں دو نئی ہائبرڈ کاریں متعارف کرانے جارہی ہے،یہ بات گروپ کے سربراہ نے گزشتہ روز کہی۔مارٹن ونٹر کورن نے بیجنگ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 2014ء کیلئے ہم ایک مرتبہ پھر چین میں دو ہندسے کی پیداوار پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں اورکیلینڈر سال میں پہلی مرتبہ صارفین کیلئے 3.5ملین سے زائد گاڑیاں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

وولکس ویگن کی فروخت2013ء میں چین میں پہلے ہی 6.2فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔ونٹرکورن نے بھی دو دبارہ چارج کے قابل ہائبرڈ کاریں مخصوص طور پر 2016ء سے چینی مارکیٹ کیلئے متعارف کرانے کا بھی اعلان کا ہے،ان میں ایوڈی A6اور درمیانے سائز کی وی ڈبلیو لیموزین شامل ہیں جو کہ چینی شراکت داروں کے مشترکہ منصوبے کے حصے کے طور پر تیار کی جانی ہیں۔وولکس ویگن گروپ جس میں ایوڈی،سکوڈا،پورشے اور سیٹ بھی شامل ہیں،چین میں فروخت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہیں،سب سے پہلے امریکہ کی جنرل موٹرز ہے۔ونٹر کورن نے مزید کہا کہ اس سال گروپ پہلی مرتبہ دنیا بھر میں صارفین کیلئے 10ملین سے زائد گاڑیاں فراہم کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :