پنجم کے سالانہ امتحان میں شریک 459 طلبہ اور طالبات کو وظائف دینے کا فیصلہ

پیر 21 اپریل 2014 07:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)نیشنل ایڈمنسٹریشن و ڈویلپمنٹ کی وزارت نے جماعت پنجم کے سالانہ امتحان میں شریک 459 طلبہ اور طالبات کو وظائف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

153 طالب علموں کو وظائف جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ بقیہ طالب علموں کو اگست 2014 ء تک وظائف کی ادائیگی کردی جائے گی۔ سینیٹ کو بھجوائی جائے گی دستاویزات کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں میں وظیفہ کیلئے دو الگ الگ معیار رکھے گئے ہیں لڑکے کے 600 نمبروں میں 498 جبکہ لڑکیاں 600 میں سے 517 نمبر حاصل کرکے وظیفے کے حقدار بن سکتے ہیں۔