ایم کیو ایم کا کارکنوں کی گمشدگی پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

پیر 21 اپریل 2014 07:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ جانب سے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت آئینی درخواست رواں ہفتے دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔ فروغ نسیم ایڈووکیٹ درخواست تیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایم کیو ایم نے اپنے کارکنان ماورائے عدالت قتل کو روکنے کیلئے اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے آئینی درخواست تیار کی جائے گی اور عدالت میں دائر کی جائے گی ایم کیو ایم چیف جسٹس پاکستان کو بھی خط ارسال کرے گی۔