میڈیکل کے فی طالبعلم 5لاکھ سے زائدسالانہ فیس چارج نہ کی جائے گی، پی ایم ڈی سی کا فیصلہ،نجی کالجوں میں غیر ملکیوں کی سالانہ فیس 15ہزار ڈالر سے زائد نہیں ہوگی،قواعد و ضوابط جاری

پیر 21 اپریل 2014 07:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) کے قواعد وضوابط کے مطابق میڈیکل کے فی طالب علم سے5لاکھ روپے سے زائد فیس چارج نہیں کرے گا اس میں یونیورسٹی امتحان کی فیس،ٹیکسز، ہاسٹل فیس،ٹرانسپورٹ فیس اور داخلہ فیس شامل نہیں ہوتی جبکہ نجی کالجوں میں غیر ملکیوں کی سالانہ فیس 15ہزار ڈالر سے زائد نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی ریگولیشن 2010ء کے مطابق نجی شعبے میں ایم بی بی ایس/بی ڈی ایس تعلیم دینے والے میڈیکل یا ڈینٹل ادارہ کی سالانہ فی طالب علم5لاکھ سے زائد فیس چارج نہیں کرے گا،مزید دستاویزات کے مطابق اس فیس میں یونیورسٹی امتحان کی فیس ٹیکسز،ہاسٹل، ٹرانسپورٹ فیس اور ایک دفعہ کی داخلہ فیس شامل نہیں ہوتی،مزید دستاویزات کے مطابق نجی کالجوں میں غیر ملکیوں کی نشستوں کیلئے فیس غیر ملکی کرنسی میں ہوگی اور سالانہ15ہزار ڈالر سے زائد نہیں ہوگی،مزید دستاویزات کے مطابق بی ڈی ایس کی تعلیم دینے والا میڈیکل یا ڈینٹل ادارہ سالانہ فی طالب علم6لاکھ روپے سے زائد خرچ نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :