کے پی کے کے فارورڈ بلاک کے مطالبہ پر دو سے تین وزراء کیخلاف کارروائی پر غورشروع

پیر 21 اپریل 2014 07:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)تحریک انصاف کے ناراض ارکان پر مشتمل فارورڈ بلاک کے مطالبے پر دو سے تین وزراء کے خلاف کارروائی کرکے انہیں فارغ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ،ان کی جگہ فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے دو سے تین ارکان کو بطور وزیر شامل کیا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلاف شدت اختیار کر چکے ہیں اور فارورڈ بلاک کے سربراہ ڈپٹی سپیکر صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی ہیں اور یہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دو سے تین وزراء کو فارغ کرکے فارورڈ بلاک کے تین وزراء کو لے لیں گے جبکہ آئندہ چند دنوں میں اس بارے میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔