2013ء کی مون سون بارشوں اور سیلاب سے 333 افراد جاں بحق‘ 173 زخمی اور 14 لاکھ 89 ہزار 63 افراد متاثر ہونے کا انکشاف،بلوچستان‘ سندھ‘ مظفرآباد‘ گلگت بلتستان اور فاٹا میں تاحال کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا،ذرائع

پیر 21 اپریل 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) وزیر انچارج برائے موسمی تبدیلی نے سینٹ کو ارسال کردہ اپنی دستاویزات میں بتایا ہے کہ 2013ء کی مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 333 افراد جاں بحق‘ 173 زخمی اور 14 لاکھ 89 ہزار 63 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بلوچستان‘ سندھ‘ مظفرآباد‘ گلگت بلتستان اور فاٹا میں نقصان پر تاحال کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔

پنجاب اور کے پی کے نے متاثرہ افراد کے ازالے کیلئے معاوضے کی ادائیگی کردی ہے۔ پنجاب نے 5 کروڑ 45 لاکھ روپے جاں بحق افراد کا معاوضہ فی کس 50 ہزار روپے ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

گھروں کو نقصان کیلئے 25 اضلاع کو معاوضہ دیا گیا۔ 12656 گھر پنجاب میں تباہ ہوئے۔ فی گھر 30 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا۔ 49 کروڑ 87 لاکھ 5 ہزار روپے خرچ کئے گئے۔ 5 اضلاع راجن پور‘ گوجرانوالہ‘ شیخوپورہ‘ نارووال اور سیالکوٹ کو آفت زدہ قرار دیا گیا اور فصلوں کی تباہی کا معاوضہ 4 ہزار روپے فی ایکڑ کے ادا کیا گیا۔

کے پی کے نے زخمی اور فوتگی کے حوالے سے 84 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے۔ 70 افراد کو فی کس 50 ہزار روپے دئیے گئے۔ 67 لاکھ 8 ہزار روپے پالتو جانوروں کے مرنے کا معاوضہ دیا گیا اور تقریباً 9 کروڑ روپے مکانات کی تباہی پر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :