لاہور ، فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر چھوڑے گئے سینکڑوں غبارے پھٹنے سے بچوں سمیت40افراد جھلس گئے

پیر 21 اپریل 2014 07:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) لاہور میں گیس کے غبارے پھٹنے سے بچوں سمیت40افراد جھلس گئے ، نمائندہ کے مطابق والٹن فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر سینکڑوں غبارے ہوا میں چھوڑے گئے ، کماہاں روڈ پر بچوں اور بڑوں نے غبارے پکڑنے کی کوشش کی جس دوران زور دار دھماکہ ہو گیا ، عینی شاہدین کے مطابق بچے کرکٹ کھیل رہے تھے جب غبارے اُڑتے دیکھ کر انہیں پکڑنے کی کوشش کی ، جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور درجنوں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہیں پہنچیں جس پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ہے، زیادہ تر زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کیلئے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :