پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال، سی ڈی اے نے24کروڑ30لاکھ روپے سے زائد خرچ کر ڈالے ،ارکان پارلیمنٹ کی شکابات پھر بھی دور نہ ہو سکیں

پیر 21 اپریل 2014 07:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء)پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال پر سی ڈی اے نے24کروڑ30لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے ہیں لیکن حالت زار بہتر ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہوتی جارہی ہے جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی لاجز کے حوالے سے شکایات موصول ہوچکی،سینئرز نے تو متبادل رہائش کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق سال2012ء کے دوران پارلیمنٹ لاجز میں مختلف کاموں کے لئے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے24 کروڑ30لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کئے ہیں،ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ نے متعدد بار سپیکر اور چےئرمین سینیٹ کو پارلیمانی لاجز کی خستہ حالی کی توجہ مبذول کرائی جبکہ سینئرز نے تو چےئرمین سینیٹ سے متبادل رہائش کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سی ڈی اے کو بار بار شکایات کے باوجود شکایات دور نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :