پانچ سالوں کے دوران ہاکی اکیڈمیز پر 23 ارب 82 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی، قومی کھیل پھر بھی زوال پذیر،نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 21 اپریل 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل ۔2014ء) ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران ہاکی اکیڈمیز کے قیام کے تحت 18 مراکز کو گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 23 ارب 82 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی پھر بھی قومی کھیل زوال پذیر ہورہا ہے جس پر کھیل سے متعلقہ حلقوں نے اعلی#ٰ حکام سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

”خبر رساں ادارے“ کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق ہاکی اکیڈمیز کے 18 مراکز میں کراچی میں 2‘ حیدرآباد‘ لاہور 2‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ بہاولپور‘ بنوں‘ ایبٹ آباد‘ سیالکوٹ‘ سرگودھا‘ منڈی بہاؤالدین‘ شیخوپورہ‘ وہاڑی اور ملتان شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 2008-09ء میں 5 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد‘ 2009-10 میں 14 کروڑ 69 لاکھ سے زائد‘ 2010-11ء میں 8 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد‘ 2011-12ء میں 9 کروڑ 35 لاکھ سے زائد‘ 2012-13ء میں 61 کروڑ 43 لاکھ سے زائد رقم خرچ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :