چین میں 7ملکی بحری مشقوں کا آغاز آ ج سے ہوگا ، مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے پاکستانی بحری بیڑا چنڈاوٴ بندرگاہ پہنچ گیا

منگل 22 اپریل 2014 07:02

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)چین کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لئے پاکستانی بحری بیڑا چنڈاوٴ بندرگاہ پہنچ گیا۔ مشرقی چین کے صوبے شینگ ڈونگ میں آ ج منگل سے مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگا، اس سلسلے میں پاکستانی بحریہ کا ایک بیڑا عملے کے دو سو اہلکاروں کے ساتھ چنڈاوٴ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا، ان مشقوں میں پاکستان کے علاوہ 6 ملکوں کی بحری بیڑے بھی شرکت کریں گے جن میں انڈونیشیا ،ملائیشیا ،بھارت ،بنگلا دیش، برونائی اور سنگاپور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مشقوں کا مقصد خطے کے ممالک کا ایک دوسرے پر اعتماد بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :