شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات ہیں،ٹھوس ثبوت نہیں‘فرانسیسی صدر

منگل 22 اپریل 2014 06:50

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت ابھی تک کیمیائی ہتھیار استعمال کررہی ہے،ان کے ملک کے پاس اس سے متعلق معلومات تو موجود ہیں لیکن ابھی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔فرانسو اولاند نے یورپ 1 ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے پاس شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی کچھ معلومات ہیں۔

البتہ میرے پاس اس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہے،فرانسیسی وزیرخارجہ لوراں فابئیس نے بھی اسی ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے اشارے ملے ہیں مگر ان کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔انھوں نے شام کے شمال مغربی علاقے میں کیمیائی ہتھیاروں کے حالیہ حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دمشق میں چند ماہ قبل ہونے والے حملوں کے مقابلے میں کم تر اہمیت کے حامل ہیں لیکن پھر بھی مہلک ہیں۔

(جاری ہے)

ایک فرانسیسی ذریعے کا کہنا ہے کہ شامی حزب اختلاف سمیت مختلف ذرائع کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں رپورٹس منظرعام پر آئی ہیں لیکن وسطی صوبے حماہ کے قصبے کفر زیتا میں حملے کے بعد مختلف بیانات سامنے آئے ہیں اور شامی حکومت اور حزب اختلاف دونوں نے ایک دوسرے کو اس حملے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :