امریکی کمپنی کا بغیر پائلٹ کے ڈریگون کیپسول عالمی خلائی سٹیشن میں داخل

منگل 22 اپریل 2014 06:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)نجی امریکی کمپنی سپیس ایکس کا بغیر پائلٹ کے ڈریگون کیپسول گزشتہ روز کامیابی سے عالمی خلائی سٹیشن میں داخل ہو گیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مدار کی لیب میں سامان اور سپلائیز لے جانے کے لئے اس کا تیسرا سفر ہے ۔

(جاری ہے)

ناسا ٹیلی ویژن نے آئی ایس ایس کے 17.6میٹر لمبے روبوٹک آرم کی براہ راست تصاویر نشر کیں جب 1114GMTپر گم ڈراپ شکل کے ڈریگون کیپسول کو خلاء میں چھوڑا گیا۔جاپانی سٹیشن کمانڈر کوئیچی واکاتا ، جو کہ امریکی ریک ماسٹراچیو کے ہمراہ میکینیکل آرم کے آپریٹنگ انچارج ہیں ، کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کو مبارک ہو مشن مکمل ہو گیا ہے