سیکورٹی خدشات کے باعث علامہ اقبال کا مزار شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا

منگل 22 اپریل 2014 06:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء) لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر علامہ اقبال کے مزارمیں شہریوں کاداخلہ بندکردیا گیا۔ سکیورٹی خدشات کے باعث مزاراقبال پر انکی برسی کی تقریب بھی منعقد نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قائد اعظم کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کے حملے اور ممکنہ دھمکیوں کے بعد مینار پاکستان اور مزار اقبال پر داخلہ بند کیا گیا ہے۔پیر کو شاعرمشرق علامہ اقبال کا76واں یوم وفات تھا لیکن وہاں پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :