متحدہ کے رہنماء مصطفیٰ کمال کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

منگل 22 اپریل 2014 06:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء) چیئرمین سینیٹ نے ایم کیو ایم کے رہنماء مصطفی کمال کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا۔ایم کیو ایم کے رہنماء مصطفی کمال نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا جسے منظوری کیلئے چیئرمین سینیٹ کو بھجوا گیا، نیئر حسین بخاری نے مصطفیٰ کمال کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال نے 9 ماہ قبل اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دیا تھا جسے منظوری کیلئے چیئرمین سینیٹ کو بھجوا گیا تھا، مصطفیٰ کمال گزشتہ کئی ماہ سے سینیٹ سے غیر حاضر تھے اور متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں بھی غیر فعال ہیں، مصطفیٰ کمال کراچی کے ناظم بھی رہ چکے ہیں، اپنی نظامت کے دوران شاندار کارکردگی کے باعث انہیں کافی پذیرائی ملی۔

متعلقہ عنوان :