وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر بوسن سے پنجاب کے صوبائی وزراء بلال یاسین اور ڈاکٹر فرخ جاوید کی ملاقات

منگل 22 اپریل 2014 06:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر بوسن سے پنجاب کے صوبائی وزراء بلال یاسین اور ڈاکٹر فرخ جاوید کی ملاقات - ملاقات میں آلو کی قیمت میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کی تجاویز پر غورکیاگیا -اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے آلو کی برآمد پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تاکہ عام مارکیٹ میں آلو کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پایاجاسکے ۔