موسم کی خراب صورتحال ،اندرون ملک چلنے والی پی آئی اے کی کئی پروازیں منسوخ

منگل 22 اپریل 2014 06:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)سندھ اورجنوبی پنجاب میں خراب موسم کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی کئی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ خراب موسم کے باعث کراچی سے کوئٹہ جانے والی پروازیں پی کے 552کوواپس ائیرپورٹ پراتارلیاگیاہے ۔ملتان اورسکھرسے کراچی جانے والی دوپروازیں پی کے 553اور541جبکہ کراچی سے بہاولپورجانے والی پروازپی کے 558کوبھی منسوخ کردیاگیاہے ۔ترجمان کے مطابق متاثرہ پروازوں کے تمام مسافروں کومختلف ہوٹلوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :