عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس 24اپریل کو طلب کرلیا ، چیئرمین ، وائس چیئرمین سمیت چاروں صوبائی صدور شریک ہونگے ،گزشتہ عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج پر مشاورت ہونگی

منگل 22 اپریل 2014 06:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس 24 اپریل کو طلب کرلیا اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین ، وائس چیئرمین سمیت چاروں صوبائی صدور شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پچیس اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے گزشتہ عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج اور مظاہروں پر مشاورت ہوگی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین اور جاوید ہاشمی سمیت چاروں صوبائی صدور شریک ہونگے۔