سوات،الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ مسترد ،سپریم کورٹ نے حلقہ پی کے 81سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عزیز اللہ گران کی رکنیت بحال کردی

منگل 22 اپریل 2014 06:49

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ مسترد ،سپریم کورٹ نے حلقہ پی کے 81سے تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران کی رکنیت بحال کردی ،پی ٹی آئی کی کارکنوں کی عزیز اللہ گران کی دوبارہ بحالی پر جشن ،حق اور صداقت کی فتح ہوئی عزیز اللہ گران کا سپریم کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے 81سے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے عزیز اللہ گران عام انتخابات میں کامیاب قرار دیدیئے گئے تھے تاہم جے یوآئی ف کے اُمیدوار حبیب علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل پشاور میں اُن کے کامیابی کے خلاف رٹ دائر کی تھی جس پر الیکشن ٹریبونل عزیز اللہ گران کی صوبائی اسمبلی سے اُ ن کی رکنیت معطل کرکے چار حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ دیاتھا الیکشن ٹریبونل کے فیصلے خلاف عزیز اللہ گران نے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی جس گزشتہ روز سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کو بحال کرنے کا حکم دیدیاادھر عزیز اللہ گران کے بحالی خبر سنتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور اُن کے بحال کے حوالے سے جشن منایا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عزیز اللہ گران نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق وصداقت کی فتح ہوئی ہے ۔