پاکستان کے سعدی عباس نے یو ایس اوپن کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا ، فائنل میں سعدی عباس نے امریکی حریف کو زیر کرکے پاکستان کا نام بلند کردیا

منگل 22 اپریل 2014 06:43

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء ) پاکستان کے سعدی عباس نے یو ایس اوپن کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا لاس ویگاس میں ہونے والی دو روزہ چیمپئن شپ میں سعدی عباس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا فائنل میں سعدی عباس نے امریکی حریف کو زیر کیا ۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں پاکستانی فائٹر نے ایکوڈور کے کھلاڑی کو مات دی تھی ۔ سعدی عباس اس سے قبل متعدد ایونٹس میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں 2013ء میں انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ سینے پر سجا کر پاکستان کا نام بلند کیا تھا

متعلقہ عنوان :