کبڈی کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت دی جارہی ہے، کوچ غلام عباس،چارملکی کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کامیاب ہوکر لوٹے گی ، گفتگو

منگل 22 اپریل 2014 06:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2014ء)پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پاکستان کبڈمی ٹیم کا تربیتی کیمپ کمال پور فیصل آباد میں جاری ہے، چار ملکی کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کیمپ کمانڈنٹ غلام عباس بٹ کی نگرانی میں 25کھلاڑی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ کیمپ میں گزشتہ عالمی کپ میں پاکستان کبڈی ٹیم کی قیادت کرنے والے بابر گجر سمیت سینئر کھلاڑی لالہ عبید اللہ ، خالد مہر، رانا نعیم، اکمل ڈوگر، شفیق چشتی، محمد معروف، محسن واہلہ، مسرور احمد، لالہ سیف اللہ، محمد رمضان، نعیم سندھو اور خالد ڈوگر سمیت دیگر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے یہ کھلاڑی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے دوسرے فیز میں ہونیوالے کبڈی ٹورنامنٹ سمیت رواں سال جولائی میں امریکہ میں ہونیوالے چار ملکی کبڈی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

کوچ غلام عباس بٹ نے کہا ہے کھلاڑی بھرپور جذبے کے ساتھ پریکٹس کررہے ہیں اورتکنیک کے معاملے پر سب سے زیادہ کام ہورہا ہے، اس پر خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں میں بھارت کیخلاف کامیابی سے ٹیم نے ثابت کردیا کہ قومی ٹیم دنیا کی نمبرون کبڈی ٹیم ہے۔ غلام عباس بٹ نے کہاکہ امریکہ میں ہونیوالے چارملکی کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کامیاب ہوکر لوٹے گی۔

متعلقہ عنوان :