وزیرداخلہ نے حکومتی و طالبان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا، طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل بارے تجاویز پر غور کیا جائے گا

بدھ 23 اپریل 2014 08:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج(بدھ کو ) اسلام آباد میں طلب کرلیا،وفاقی وزیر داخلہ مشترکہ اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل بارے تجاویز پر غور کریں گے،اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور گزشتہ چند دنوں میں مذاکراتی عمل میں تعطل بارے بھی تفصیلی بات کی جائے گی جبکہ طالبان کی جانب سے فائر بندی کے اعلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے ،مستقل فائر بندی اور حکومت کی جانب سے غیر عسکری قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے غور کیا جائے گا،اجلاس میں طالبان سے مذاکراتی عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔