ڈرون حملوں کے قانونی جوازکی دستاویزمنظرعام پر لائی جائیں، امریکی عدالت ،حکومت پا کستا ن سمیت بیرون ممالک میں ڈرون حملوں کے استعمال کی قانونی بنیاد بتائے ‘ فیڈرل اپیلز کورٹ

بدھ 23 اپریل 2014 08:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)امریکی عدالت نے محکمہ انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ ان خفیہ دستاویزات کو عوام کے سامنے پیش کرے جن میں ڈرون حملوں کے ذریعے بیرون ممالک میں کسی بھی فرد کو دہشت گردی کے شبہے میں ہلاک کرنے کا قانونی جواز پیش کیا گیا ہے۔نیویارک کی 3رکنی فیڈرل اپیلز کورٹ کا کہنا تھا کہ صدر باراک اوباما اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے عوامی سطح پر برملا اعتراف کے بعد اب حکومت اس میمورنڈم کو خفیہ رکھنے کا حق کھوبیٹھی ہے۔

(جاری ہے)

امریکن سول لیبرٹیز یونین نے ڈرون حملوں کی معلومات سے متعلق ہونے والی سماعت کے دوران حکومت سے کہا تھا کہ وہ بیرون ممالک میں ڈرون حملوں کے استعمال کی قانونی بنیاد بتائیں۔یمن میں 2011ء کے دوران ایک ڈرون حملے میں 3 امریکی باشندوں کی ہلاکت پر اومابا انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ واضع رہے کہ پا کستا ن اور یمن میں ڈرو ن حملو ں کے با عث امریکی حکو مت کو اندرون اور بیرو ن مما لک کڑی تنقید کا سا منا ہے ،اقوام متحدہ بھی ان حملو ں کی قا نو نی حیثیت پر تشویش کا اظہا ر کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :