بھارت‘مدھیہ پردیش میں ایک اور لڑکی سے زیادتی،لڑکی نے خودکشی کرلی

بدھ 23 اپریل 2014 08:07

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)بھارت میں مدھیہ پردیش میں مسلسل دوسرے روز لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا ہے۔15 سالہ لڑکی نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

سنگرالی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر اوباش ہمسائے سنجے راوت نے زیادتی کی کوشش کی جس کے بعد لڑکی نے خود کو آگ لگالی، اسپتال منتقل کرتے ہوئے وہ راستے میں دم توڑ گئی،آخری بیان کے مطابق اسے 2 روز قبل زیادتی کانشانہ بنایاگیا تھا،اسی علاقے میں اتوار کی شام ایک لڑکی کیساتھ زیادتی کے بعد اسے چلتی بس سے باہر پھینک دیاگیا تھا۔