وزیر مملکت عابد شیر علی کے لا ڑکا نہ ، سکھر اور نو شہرو فیروز کے سا ت فیڈرز پر بجلی چو ری ہو نے پر ان کی بجلی منقطع کرنے کے احکاما ت جا ری ، وزیر مملکت عابد شیر علی کی سکھر آمد ،انتظامیہ نے خود کو اچھا دیکھانے کیلئے شہر بھر میں چلنے والے غیر قانونی کنڈے ہٹا دیئے،دفتروں میں غیر حاضر رہنے والے افسران و اہلکاروں کی حاضری ، دفتری ریکارڈ پر کئی سالوں سے پڑی دھول منٹوں میں صاف ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تبدیل

بدھ 23 اپریل 2014 08:04

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء) وزیر مملکت پا نی و بجلی عابد شیر علی نے لا ڑکا نہ ، سکھر اور نو شہرو فیروز کے سا ت فیڈروں پر نوے سے پچا نوے فیصد بجلی چو ری ہو نے پر ان کی بجلی منقطع کر دینے کے احکاما ت جا ری کییجن میں مو رو ، ڈو کری ، رو تو ڈیرو ، نو ڈیرو اور باگڑجی کے فیڈرز شامل ہیں وزیر مملکت پا نی و بجلی نے بتا یا کہ ان میں سے بعض تو ایسے فیڈرز ہیں جہاں پر قا نو نی طور پر بجلی کا استعمال کر نے وا لے تین سے چار صا رف ہیں سکھر میں پریس کا نفرنس کے دوران میڈیا کو بتا یا کہ نو شہرو فیروز میں انگلش میڈیم اسکول کے نام پر پیزا ہٹ ، مو بی لنک کی فر نچا ئز ، ورکشاپ میں کروڑوں رو پے کی بجلی چو ری ہورہی تھی جس پر وہاں کے ایکسیئن عبدالغفا ر شیخ کو معطل کر دیا گیا ہے اوردیگر اہلکا روں کے خلاف بھی کا روائی کی جا رہی ہے اور کسی کو نہیں چھوڑا جا ئے گاانہوں نے کہا کہ مجھے پیزا ہٹ اور مو بی لنک جیسی کمپنیوں کے اس کام پر افسوس ہے کہ وہ بھی اس کا م میں ملو ث ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھروزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی سکھر آمد کے موقع پر سپیکو انتظامیہ نے خود کو اچھا دیکھانے کیلئے شہر بھر میں چلنے والے غیر قانونی کنڈے ہٹا دیئے ، دفاتروں میں غیر حاضر رہنے والے افسران و اہلکاروں کی حاضری مکمل ، دفتری ریکارڈ پر کئی سالوں سے پڑی دھول منٹوں میں صاف ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تبدیل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی سکھر آمد کے موقع پر سپیکو افسران و اہلکاروں نے خود کو اچھا دیکھانے کیلئے ایمرجنسی طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں سپیکو کے زیر سایہ چلنے والے بجلی کے غیر قانونی کنیکشن منقطع کر دیئے اور سٹرکوں اور گلیوں میں لگے ہوئے کنڈے ہٹا دیئے ایک جگہ تو غیر قانونی کنڈا سسٹم کا خاتمہ اچھی بات ہے لیکن دوسری جانب وزیر مملکت کی روانگی کے بعد غیر قانونی کنڈادوبارہ لگا دیئے جائینگے اورشہریوں سے ڈبل رقم وصول کی جائیگی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کی سکھر آمد کے بعد شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بھی دورانیہ عارضی طور پر تبدیل ہو چکا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عارضی خاتمے پر شہریوں سمیت تاجر برادری میں بھی عارضی خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :