نو شہرہ کینٹ، گھر کے مالی نے اپنے پھولوں کو مسل دیا ،شادمان کالونی میں درندہ باپ نے اپنے دو کمسن بچوں کو گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا ۔

بدھ 23 اپریل 2014 08:04

نو شہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)نو شہرہ کینٹ میں گھر کے مالی نے اپنے پھولوں کو مسل دیا شادمان کالونی میں درندہ باپ نے اپنے دو کمسن بچوں کو گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا ۔ شوہر کی درندگی کے باعث بیوی ایک سال سے میکے میں ناراض بھیٹی تھی ۔ لیکن رات کے اندھیرے میں جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ اپنے بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا نہتی ماں اپنے بھر پور کوشش کے باوجود اپنے پھولوں کو درندہ باپ کے مسلنے سے نہ بچا سکے ۔

ملزم فرار پشاور پولیس نے گرفتار کر کے نو شہرہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔ نو شہرہ میں چندہفتے قبل ڈھائی سالہ سویرا اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زبح کر دی گئی تھی اوروزیر اعلیٰ کے حکم کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوئے تھے۔اس واقعہ کے صدمے سے نو شہرہ کے عوام سنھبلنے نہیں پائے تھے کہ گزشتہ رات نو بجے نو شہرہ کینٹ شادمان کالونی میں درندہ باپ نے قیامت صغریٰ بربا کر دی اورایک سال سے ناراض ہو کر نوشین اکبر زوجہ کامران رسول میکے بیھٹی تھی ۔

(جاری ہے)

کہ وقوعہ کی رات کے بد قسمتی سے گھر کے تمام لوگ کسی تقریب کے باعث گھر سے باہر تھے کہ اس دوران سفاک شوہر کامران رسول گھر میں آدھمکا اور بیو ی نوشین سے جھگڑا شروع کیا ۔اور اس دوران اپنے سوئے ہوئے دونوں بچوں 3سالہ محیظ اور واغیظ کا بیک وقت گلا دبا کر آبدی نیند سلا دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا ۔ پشاور پولیس نے ملزم کامران رسول کو گرفتار کر کے نو شہرہ پولیس کے حوالے کر دیا مقتول بچوں کی ماں نوشین اکبر کی رپورٹ پر پولیس نے شوہر کامران رسول کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ۔

دونو ں پھول جیسے نھنے کمسن بھائیوں کو ایک دوسرے کے پہلوکہ قبروں میں اتار دیا گیا اور قبروں پر پھول نچھاورکئے گئے نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی عوامی حلقوں نے ملزم کے خلاف انسدادی دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :