ٹانک،22گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف 40سے زائد دیہاتوں کے ہزاروں مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ،،ٹائر اور درختوں کے تنے جلاکر چار گھنٹوں تک ٹانک ڈیر ہ روڈ ٹریفک کیلئے بند ،گاڑیوں کی کئی کلومیٹرلمبی قطاریں مسافروں کو مشکلات کا سامنا،مظاہرین کا پتھراؤ متعدد افراد زخمی ہوگئے،مظاہرین کی احتجاجاً بجلی بل ادا نہ کرنے کی دھمکی

بدھ 23 اپریل 2014 08:04

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)ٹانک میں 22گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف حلقہ جٹاتر کے 40سے زائد دیہاتوں کے ہزاروں مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ،ٹائر اور درختوں کے تنے جلاکر چار گھنٹوں تک ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان روڈ ٹریفک کیلئے بند ،گاڑیوں کی کئی کلومیٹرلمبی قطاریں مسافروں کو مشکلات کا سامنا،اے سی ٹانک ریاض داوڑ کی موجودگی میں ایک شخص کا زبردستی روڈ کھونے کی کوشش پر مظاہرین مشتعل ہوگئے مظاہرین کا پتھراؤ متعدد افراد زخمی ہوگئے ،مظاہرین نے احتجاجاً بجلی بل ادا نہ کرنے کی دھمکی دیدی آئندہ اتوار کے روز تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری غیر اعلانیہ 22گھنٹوں پر مشتمل طویل ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف حلقہ جٹاتر سے تعلق رکھنے والے 40سے زائد دیہاتوں کے ہزاروں مکینوں نے عالمشیر صفدر اور بھولا خان کنڈی کی قیادت میں پیسکوٹانک کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے تو لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب فصلوں کی کٹائی کا وقت ہے ہم سارا دن کھیتوں میں فصلوں کی کٹائی میں گزار دیتے ہیں جب تک ہار کر سستانے کیلئے گھر پہنچتے تو وہاں پر ہمیں ساری رات بجلی نہ ہونے کی وجہ سے رات جاگ کر گزارنی پڑتی ہے جبکہ پینے کے پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے جس سے مکین کئی کلومیٹر دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں مظاہرین کے مطابق ہم نے کئی بار ڈی سی ٹانک اور ایکسین پیسکوسے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے بارے میں ملاقات بھی کی لیکن دونوں ذمہ داروں نے ہماری مدد میں بے بسی کا اظہار کیا مظاہرین کے مطابق ہم باقائدگی سے بجلی کے بل ادا کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں بجلی فراہم نہیں کی جاتی اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو ہم مجبوراً بجلی کے بل ادا کرنے سے انکار کردینگے مظاہرین نے صبح 7بجے ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کو ٹائر اور درختوں کے تنے جلا کر بند کیا اور مسلسل4گھنٹوں تک روڈ کو بند کئے رکھا اس دوران روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی کئی کلومیٹرلمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا جبکہ مظاہرین پیسکو ٹانک صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے بعد میں اسسٹنٹ کمشنرٹانک ریاض خان داوڑ مظاہرین سے مزاکرات کیلئے موقع پر پہنچے تو اس دوران مسافروں میں سے ایک شخص نے زبردستی روڈ سے رکاؤٹیں ہٹا کر روڈ کھولنے کی کوشش کی تو مظاہرین مشتعل ہو گئے اور پتھراؤ شروع کردیا جس متعدد افراد زخمی معمولی ہوگئے بعد میں ضلعی انتطامیہ کی آئندہ اتوار کے روز تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی پرمظاہرین منتشر ہوگئے

متعلقہ عنوان :