فیصل آباد،ناکہ پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو شراب کے نشہ میں دھت لڑکی نے تھپڑ ماردیئے، شرابی جوڑا فرار، پولیس والے منہ تکتے رہ گئے

بدھ 23 اپریل 2014 08:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)جھال چوک میں پولیس ناکہ پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو شراب کے نشہ میں دھت لڑکی نے تھپڑ ماردیئے، شرابی جوڑا فرار، پولیس والے منہ تکتے رہ گئے، عینی شاہد ذرائع کے مطابق گزشتہ رات جھال چوک پر ستیانہ روڈ کی طرف تھانہ بٹالہ کالونی کے دو اہلکارناکہ لگاکر کھڑے تھے اور آتے جاتے راہ گیروں سے کاغذات کی مد میں دیہاڑی لگانے میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس اہلکاروں نے ایک موٹرسائیکل سوار جوڑے کو روکا جو شراب کے نشہ سے ٹن تھا، موٹرسائیکل سوار جوڑے کے پاس کاغذات نہ ہونے پر کانسٹیبل پولیس اہلکاروں پر تھپڑوں کی بارش کردی اور سڑک پر غل غپاڑہ کرنے لگ گئی، لوگ اکٹھے ہونے پر شرابی جوڑا موٹرسائیکل پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ناکے پر کھڑے دونوں پٹنے والے پولیس اہلکار شرابی جوڑے کو پکڑنے کی بجائے ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :