نجم سیٹھی کی تقرری، اسلام آباد ہائیکورٹ میں تفصیلی جواب جمع

بدھ 23 اپریل 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری اور ذکاء اشرف کی برطرفی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایس آر او جاری کرنا حکومت کا اختیار ہے۔ وزیراعظم نے ایس آر او کے ذریعے نجم سیٹھی کی تقرری کی۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ذکاء اشرف نے برطرفی کو خود ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا۔ درخواست گزار احمد نواز اس کیس میں متاثرہ فریق نہیں۔ ملتان کرکٹ بورڈ کے سابق صدر احمد نواز نے نجم سیٹھی کی تقرری چیلنج کی تھی۔

متعلقہ عنوان :