مانچسٹر یونائیٹڈ نے دس ماہ قبل مینیجر مقرر کیے جانے والے ڈیوڈ موئزکو برطرف کردیا

بدھ 23 اپریل 2014 08:00

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2014ء)برطانیہ کے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے دس ماہ قبل مینیجر مقرر کیے جانے والے ڈیوڈ موئزکو برطرف کردیا ہے۔اس فیصلے کا اعلان ڈیوڈ موئزکو کلب کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین ایڈ وڈورڈ کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا۔اگزشتہ موسم گرما کے سیزن میں جب یونائیٹڈ کے سابق منیجر سر ایلکس فرگوسن نے 26 سال بعد اپنے عہدے کو چھوڑا تھا تو انھوں نے موئزکو اپنا جانشین منتخب کیا تھا۔

50 سالہ موئزسے ایورٹن کو چھوڑ کر یونائیٹڈ کے ساتھ چھ سال کا معاہدہ کیا گیا تھا لیکن اب ایسا نظر آ رہا ہے کہ ان کا یہ معاہدہ صرف 10 مہینوں میں ختم ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ پریمیئر لیگ میں پوائنٹ کے لحاظ سے یونائیٹڈ آج تک کے اپنے سب سے کم پوائنٹ پر ہے اور اب اس کے صرف چار میچ بچے ہیں۔

(جاری ہے)

موئزکے دور میں یونائیٹڈ کی ٹیم لیگ کے چھ میچوں میں اپنے ہی میدان میں شکست سے دو چار ہوئی ہے۔

وہ ایف اے کپ میں سوانسی سے ہار گئی تھی اور کیپیٹل ون کپ کے سیمی فائنل میں سندر لینڈ سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ نے کہا تھا کہ کلب کے مینیجر ڈیوڈ موئزکو برخاست نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کے طویل مدتی مستقبل کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کر دیا تھا۔یونائیٹڈ کے ایک ترجمان نے بس اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھیں برخاست نہیں کیا گیا ہے۔