تھری جی اور فور جی موبائل سروسز کے لائسنس زونگ نے حاصل کرلئے ، نیلامی میں چار کمپنیوں نے حصہ لیا ،’زونگ‘ دس میگا ہرٹز کے تھری جی اور دس میگا ہرٹز کے ہی فور جی لائسنس حاصل کر کے سب سے کامیاب کمپنی رہی ، موبی لنک نے تھری جی کے دس میگا ہرٹز ، ٹیلی نور اور یو فون نے پانچ پانچ میگا ہرٹز کے بلاکس کیلئے کامیاب بولی دی ،فورجی کاایک بینڈ نیلام نہیں ہوسکا، کامیاب بولی دہندہ کو 50 فیصد ادائیگی 30 دن اور بقایا ادائیگی 5 سال میں مساوی قسطوں میں کرنا ہوگی، جدید ٹیکنالوجی قوم کیلئے تحفہ ہے، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، وفاقی وزیر خزانہ

جمعرات 24 اپریل 2014 07:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زیر انتظام تھری جی اور فور جی موبائل سروسز کے لائسنسوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ،نیلامی میں چار کمپنیوں نے حصہ لیا ،نیلامی سے حکومت کو ایک ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم حاصل ہوئی ہے ’زونگ‘ دس میگا ہرٹز کے تھری جی اور دس میگا ہرٹز کے ہی فور جی لائسنس حاصل کر کے سب سے کامیاب کمپنی رہی ، موبی لنک نے تھری جی کے دس میگا ہرٹز ، ٹیلی نور اور یو فون نے پانچ پانچ میگا ہرٹز کے بلاکس کیلئے کامیاب بولی دی۔

بدھ کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے تھری جی اور فورجی اسپیکٹرم کی نیلامی کے آٹھوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد نیلامی سے حکومت کو ایک ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق نیلامی میں چار کمپنیوں نے حصہ لیا اور زونگ‘ دس میگا ہرٹز کے تھری جی اور دس میگا ہرٹز کے ہی فور جی لائسنس حاصل کر کے سب سے کامیاب کمپنی رہی۔

نیلامی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو مخصوص کلر کوڈ جاری کیے گئے ، پارٹیوں کی بولیاں نام کے بجائے مخصوص رنگ میں ظاہر ہوئے تھری جی اسپیکٹرم کے ایک لائسنس کی بنیادی قیمت 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ فور جی اسپیکٹرم کے ایک لائسنس کی بنیادی قیمت 21 کروڑ ڈالرز رکھی گئی ہے،یہ لائسنس 15 سال کی مدت کیلئے جاری کئے جارہے ہیں، 4جی لائسنس کی بولی میں حصہ لینے کے لئے تھری جی لائسنس لینا ضروری ہے، کامیاب بولی دہندہ کو 50 فیصد ادائیگی 30 دن اور بقایا ادائیگی 5 سال میں مساوی قسطوں میں کرنا ہوگی۔

نیلامی کے آغاز سے قبل تمام پارٹیوں نے کم سے کم بنیادی رقم پر اپنی پیشکشیں جمع کرائی جس کے بعد بولی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو مختلف نشانات الاٹ کئے گئے، پیش کش جمع ہونے کے بعد الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے جیتنے والے کا اعلان کر نے کا فیصلہ کیا گیا چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل نے بتایا کہ تھری جی اور فور جی کی نیلامی میں پارٹیز کی جانب سے بنیادی قیمت سے کہیں زیادہ پیشکش ملی ہیں،پہلے مرحلے میں تھری جی کے پانچ اور دس میگا ہرٹز کے چار بلاکس کے لیے بولی لگائی گئی۔

نیلامی کے مرحلہ وار نتائج کا اعلان پی ٹی اے اپنی ویب سائٹ پر کرتی رہی چوتھے مرحلے کے اختتام پر مجموعی بولی 90 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی اور اس کے بعد آخری چار مرحلوں میں میں مزید اضافہ نہیں ہوا۔نیلامی کے دوران دس میگا ہرٹز کے بلاک اے اور ڈی میں کمپنیوں نے زیادہ دلچسپی دکھا ئی اور انھی کی بولی میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ پانچ میگا ہرٹز کے بلاک کم از کم مقررہ قیمت پر ہی فروخت ہوئے۔

تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی کیلئے سائملٹینیئس ملٹی پل راوٴنڈ سینڈنگ (ایس ایم آر اے) کا طریقہ اختیار کیا گیا جس کے تحت مختلف راوٴنڈز کے ذریعے سپیکٹرم کی مختلف لاٹس کے لیے بیک وقت بولیاں دی گئیں بڈنگ کا یہ طریقہ امریکہ، سویڈن، ناروے، ہانگ کانگ اور کینیڈا میں ہونے والی حالیہ نیلامیوں میں اختیار کیا گیا تھا۔نیلامی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو مخصوص کلر کوڈ جاری کیے گئے اور پارٹیوں کی بولیاں ان کے نام کے بجائے مخصوص رنگ میں ظاہر ہوئے۔

چیئر مین پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی نار نے تھری جی 5 میگا ہرٹز کا بینڈ جیتا ہے، فور جی کاایک بینڈ نیلام نہیں ہوسکا، انہوں نے بتایا کہ یو فون نے تھری جی 5 میگا ہرٹز کا بینڈ جیتا ہے زونگ نے تھری جی اور فور جی دونوں لائسنس جیت لیے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ کامیاب نیلامی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ انہوں نے بتایا کہ تھری جی اور فورجی کی نیلامی سے ہزاروں روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے،ہم نے 85 کروڑ ڈالرز کے بجائے 1ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم کا ہدف رکھاوفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ فورجی کا ایک لائسنس عوام کی امانت ہے اس کی نیلامی کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی قوم کیلئے تحفہ ہے روزگاری کے مواقع پیدا ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :