10 سیاسی جماعتوں نے فاٹا میں اصلاحات کےIIنکات پر مشتمل سفارشات کی منظوری دیدی،فاٹا کو خصوصی پیکج دینے کا مطالبہ، فاٹا عوام کا احساس محرومی ختم اور انہیں پورے ملک کے عوام کے برابر حقوق دئیے جائیں

جمعرات 24 اپریل 2014 07:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء)پاکستان کی 10 سیاسی جماعتوں نے فاٹا میں اصلاحات کےIIنکات پر مشتمل سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے فاٹا کو خصوصی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اتفاق کیا ہے کہ فاٹا کے عوام کا احساس محرومی ختم کیا جائے اور ان کو پورے ملک کے عوام کے برابر حقوق دئیے جائیں۔بدھ کے روز دس سیاسی جماعتوں اے این پی،جماعت اسلامی،جمعیت علماء اسلام(ف)،ایم کیو ایم،نیشنل پارٹی،پاکستان مسلم لیگ(ن) اور(ق) کے علاوہ پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی،قومی وطن پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی وسینیٹ ودیگر نمائندوں کا ایک اجلاس بدھ کے روز ہوا،جس میں انIIنکات پر مزید غورکیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے مشاہد حسین سید،اجمل وزیر اور افراسیاب خٹک نے کہا کہ ہم متفقہ طور پر چاہتے ہیں کہ فاٹا میں امن قائم ہو،آئین کی شق247 میں ترمیم کے ذریعے قبائلی شہریوں کے لئے بنیادی حقوق یقینی بنائے جائیں اور قانون سازی کے اختیارات صدر پاکستان سے لے کر پارلیمنٹ کو منتقل کئے جائیں،فاٹا میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کرائے جائیں فاٹا کیلئے ایک جامع پیکج تشکیل دیا جائے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا عمل شروع کیا جائے جس میں صحت ،تعلیم اور روزگار کو مرکزی حیثیت حاصل ہو،فاٹا کے مستقبل کی حیثیت کا فیصلہ اس کے عوام کریں،فاٹا کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا(پیمرا) کے دائرہ اختیار میں لایا جائے اور میڈیا کو یہاں بہتر رسائی فراہم کی جائے تاکہ قبائلی شہریوں کے ساتھ میل جول اور اس میں شمولیت کے مواقع میسر آئیں جرگہ سسٹم کو زیادہ جمہوری اور آزاد بنایا جائے،ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن کا خاتمہ کیا جائے،فاٹا میں عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات الگ الگ کئے جائیں،شہریوں کو جائیداد سے محروم نہ کیا جائے ،سول آرمڈ سروسز کو مزید فعال بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :