بی جے پی کے وزیر اعظم کے لئے امیدوار نریندر مودی کو ایک نیا مداح مل گیا،ٹیلی ویژن پر بی جے پی کے مضبوط بیانات حوصلہ ا فزا محسوس کر تا ہوں۔ نریندر مووی کی گری راج سنگھ پر تنقید حوصلہ افزاء ہے،عبدالباسط ، پاکستان بھارت کی کسی نئی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑ ھانے کا خواہاں ہے، پاکستان مستحکم بھارتی حکومت کا خواہش مند ہے،پریس کانفرنس

جمعرات 24 اپریل 2014 07:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2014ء) بی جے پی کے وزیر اعظم کے لئے امیدوار نریندر مودی کو ایک نیا مداح مل گیا بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن پر بی جے پی کے مضبوط بیانات کے حوصلہ ا فزا محسوس کرتے ہیں۔ نریندر مووی کی گری راج سنگھ پر تنقید حوصلہ افزاء ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس امر کا اظہار پاکستانی کمشنر نے ایک پریس کانفرنس میں کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ بی جے پی کے رہنماء کے بیانات کو کیسا محسوس کرتے ہیں تو عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی نئی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑ ھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے مجھے ہدایت کی ہے کہ پاک بھارت تعلقات کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سفارت کاری اور جنگیں دونوں ناکام ہوچکی ہیں ہم 67 سالوں میں کہہ چکے ہیں ہم نے اپنے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ہے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم بھارت کی نئی حکومت کے ساتھ کام کے خواہاں ہیں اور پاکستان مستحکم بھارتی حکومت کا خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بی جے پی کے رہنماء دگری راج سنگھ نے ایک بیان میں مسلمانوں کی مخالفت کی تھی جس کا نریندر مودی نے شدید نوٹس لیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو ایسے بیانات سے سختی سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی

متعلقہ عنوان :